چندی گڑ۔یہاں کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز ہریانہ بی جے پی کے صدر سبھاش برلا کے بیٹے وکاس برلا اور ان کے ساتھی اشیش کمار کو سینئر ائی اے ایس افیسرس کی بیٹی ورنیکا کندو کا تعقب کرنے اور اغواء کے کوشش کے الزام میں ماخوذ کیاہے۔
ائی پی سی کی مختلف دفعات بشمول 354ڈی‘341‘365اور511کے تحت وکاس او راشیش کو ماخوذ کیاگیا ہے۔ فرسٹ کلا س جوڈیثرل مجسٹریٹ ( جے ایم ائی سی) برجیندر پال سنگھ نے احکامات سناتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے داخل کردہ چارچ شیٹ میں ان دفعات کو بھی شامل کیاجائے۔
وکیل دفاع کا کہناتھا کہ تعقب کی بات تو ٹھیک ہے مگر اغواء کی بات کا الزام بے بنیاد ہے جس پر وکیل استغاثہ نے کہاکہ وارنیکا کی کار کا ملزمین نے ’’ مسلسل تعقب کیا‘‘ اور ملزمین میں سے ایک نے کار کا دروازہ تک کھولنے کی کوشش کی تھی۔اس کیس میں اگلی سنوائی 27اکٹوبر کو مقرر کی گئی ہے۔
پچھلے ماہ پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے 48عینی شاہدین کے کیس میں بیان قلمبند کرنے کی بات کہی تھی۔ اگست 5کے روز کروکشیتر یونیورسٹی کے طالب علم وکاس اور اس کے دوست اشیش نے مبینہ طور پر رات 12:20کے قریب میں ایس یو وی کار جس کوکندو چل رہی تھی کا تعقب کیا تھا۔
اپنے شکایت میں کیاکہ 25منٹ طویل تعقب کے دوران کئی مرتبہ وہ لوگ کار کے قریب تک پہنچ گئی تھے یہاں تک راستہ روکنے کی بھی کوشش کی گئی۔پولیس نے دولوگوں کو گرفتار کیاتھا مگر انہیں ائی پی سی کے ضمانتی دفعات کے تحت گرفتار کئے جانے کی وجہہ سے رہا بھی کردیاگیا تھا۔
تاہم انہیں دوبارہ 9اگست کے روز گرفتار کیاگیا ۔وکاس اور اشیش کی ضمانت کی درخواست دومرتبہ 29اگست اور12ستمبر کے روز مسترد کی گئی ہے فی الحال دونوں بوریل جیل میں قید ہیں۔