الور۔ راجستھان کے الور میں جمعہ کے روز مویشیوں کی تسکری کے الزام میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ہے وہ اپنے خاندان کے لئے گذارے کا واحد ذریعہ تھا۔ ہجوم کے ہاتھوں تشدد میں ہلاک ہونے والے راکھبر خان کا تعلق ہریانہ کے میوات ضلع سے تھا۔
اب پسماندگان کے لئے زندگی گذارنا مشکل ہوگیا ہے۔ راکھبر کے پسماندگان میں والد‘ والدہ ‘ بیوہ کے علاوہ سات بچے ہیں۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق راکھبر خان کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ وہ گاؤں میں ہی ڈائری کا کاروبار شروع کرناچاہتے تھے۔اس کے لئے کچھ لوگوں سے انہوں نے قرض بھی لیاتھا۔
وہ اپنے دوست اسلم کے ساتھ راجستھان کے لالہ وانڈے گاؤں گئے تھے تاکہ اپنے ڈائری کے کاروبار میں اضافہ کے لئے مزید دوگائے خرید سکیں۔
ہجومی تشدد میں مارے گئے راکھبر خان کے خاندان کو معاشی مدد درکار ہے‘ اس کے لئے ’روزنامہ سیاست ‘اپنے قارعین سے گذارش کرتا ہے کہ وہ ان کے خاندان کی معاشی مددکریں۔
مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خا نے اس متاثرہ خاندان کی اپیل کے لئے ایک درد مندانہ اپیل کی ہے۔مذکورہ خاندان کی معاشی مدد کے لئے یہاں پر ان کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات بھی پیش کی جارہی ہیں۔
Account holder: Asmeena
Wife of: Late Rakbar
Bank: Sarva Haryana Gramin Bank
Account No: 78201 01017923
IFSC Code: PUNBOHGB001
MICR Code: 122696029
You must be logged in to post a comment.