ممبئی۔مشہورفلمی ستارے جیسے فرحان اختر ‘ ودیا بالن اور اسٹار مصنف چیتن بھگت نے سکھ پولیس جوان کی ستائش کی جس نے مبینہ طور پر ہجوم کے ہاتھ تشدد کا نشانہ بننے والے ایک مسلم نوجوان کی زندگی بچائی۔مذکورہ پولیس جوان کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے جس میں لوگ اس کی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔
وہیں ٹوئٹر پر سنگھ کے اس عمل اور اپنے ذمہ داریوں کے تئیں سنجیدگی کی جہاں ستائش کی جارہی ہے وہیں بالی ووڈ اسٹارس سنگھ کو ’حقیقی ہیرو ‘کہہ رہے ہیں۔فرحان اختر نے ٹوئٹ کیا کہ’’ ہم جان لینے والوں کی فوری مذمت کرتے ہیں‘ ہمیں جان بچانے والوں کے لئے بھی اس طرح فوری ردعمل کرنا چاہئے۔ ہیر گگن دیپ سنگھ ‘۔
We are quick to condemn those who take a life but we must be quicker to commend those who save one. #hero #GagandeepSingh https://t.co/OzS2rgy45z
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) May 26, 2018
اداکارہ ودیا بالن نے گگن دیپ کو ’’سچا ہندوستانی‘‘ قراردیا۔
Now here’s a #TRUE-INDIAN.I salute him.
Godbless him 😇!! https://t.co/QycEgJ3vNK— vidya balan (@vidya_balan) May 26, 2018
چیتن بھگت نے لکھا کہ’’ مذکورہ سکھ افیسر نے مسلم شخص کی جان بچائی۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کون اقتدار میں ہے۔ یہ وہ ہندوستان جس طرح کا میں چاہتاہوں اور اگر میں ایساچاہنے والا آخری آدمی بھی رہا تو یہی چاہوں گا‘‘۔
The Sikh police officer who saved the Muslim man. I don't care who's in power or what is your politics. That's the India I want and ever will want. Even if I am the only one left wanting it.
— Chetan Bhagat (@chetan_bhagat) May 26, 2018
ادتی راؤ حیدری نے بھی گگن دیپ کی ستائش کی۔
So so true… there is hope! #Hero #GagandeepSingh 🙏🏻 https://t.co/f6QfrXoI9U
— Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari) May 26, 2018
سدھار ملہوترہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’ اپنے کام کی ایک بہترین مثال ہیر وگگن دیپ نے پیش کی ہے۔
Being a good example is the best form of service. #hero #GaganDeep 👍💪 https://t.co/dUIepvvmOA
— Sidharth Malhotra (@SidMalhotra) May 26, 2018
ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر پھیلایاگیا ہے اس میں سنگھ ہجوم کے درمیان میں گھیرے ہوئے جو ایک مسلم شخص پر حملہ آور ہے ‘ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ مسلم شخص اتراکھنڈ کے رام نگر کی مندر میں ایک ہندو لڑکی کے ساتھ ملاتھا