ممبئی : ممبئی پولیس کے سابق کمشنر جولیوربیرو، سابق انفارمیشن وجاہت حبیب اللہ او ر۴۱؍ دوسرے سابق نوکر شاہوں نے ہجومی تشدد کے ۸؍ مجرموں کو مالا پہنانے کو لے کر مرکزی وزیر جینت سنہا کوکابینہ سے ہٹانے کی مانگ کی ہے ۔سابق نوکر شاہوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جینت سنہا کے اس قدم سے اقلیتوں کے قتل کالائیسنس ملنے کا پیغام ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے اسطرح کے مجرمانے معاملوں کے ملزمین کی مالی ، قانونی اورسیاسی مدد کوبڑھاوا ملے گا ۔
واضح رہے کہ گوشت کے کاروباری علیم الدین انصاری کو پیٹ پیٹ کر مار دئے جانے کے معاملے میں مجرموں کے جیل سے باہر آنے پر خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مالا پہناکر مٹھائی تقسیم کی تھی ۔اس بات کو لے کر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔
جینت سنہا کھلے عام ایک مجرمانہ معاملہ کوچیلنج دے رہے ہیں ۔وہ بھی اس معاملہ کو جہاں ریاست میں ان کی خود کی پارٹی نے ملزموں کو سزا دلانے کے لئے مقدمہ لڑا اورانصاف دلوایا ۔نوکر شاہوں اوردوسروں نے کہا کہ ہم جانناچاہتے ہیں کہ ہندوستانی سرکار اس پر کیا فیصلہ لے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جینت سنہا کو کابینہ سے فوراً ہٹادینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔جینت کی نمائندگی کرنے والی پارٹی بی جے پی سے لوگوں سے معافی مانگنے کی مانگ کرتے ہیں ۔