ہجومی تشدد کے شکار مہلوک اکبر کے بچے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے ۔ 

علی گڑھ : گزشتہ جولائی کو راجستھان سے اپنے وطن میوات میں ہجومی تشدد کا شکار ہوگئے جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئے ۔ مہلوک اکبر کے اہل خانہ سے STEPSاسٹیپس فاؤنڈیشن کا وفد کے ارکان نے ملاقات کی ۔اور متاثرہ کے خاندان والوں کو یقین دلایا کہ ان کے بچوں کو مفت تعلیم کا نظم کیا جائے گا ۔ اسٹیپس کے ارکان نے اپنے وعدہ پورا کرنے کیلئے اکبر کے بچوں کو علی گڑھ مدعو کیاہے ۔ اس سلسلہ میں اسٹیپس فاؤنڈیشن کے رکن عامر زبیر نے بتایا کہ راجستھان میں ہجومی تشدد کے شکار اکبر خان کے اہل خانہ کے سامنے بچوں کی تعلیم علی گڑھ میں دلانے کی تجویز پیش کی تھی ۔ بعد ازاں ۱۸؍ اگست کو اسٹیپس نے اکبر کے چار بچوں کو علی گڑھ بھیج دیا ۔او رانہیں ایک خانگی اسکول میں داخلہ دلوایا دیا ۔

اس موقع پر اسٹیپس فاؤنڈیشن کے سکریٹری عامر پنٹو نے بتایا کہ بچے علی گڑھ آکر بہت خوش ہیں اور پڑھائی میں دل لگا رہے ہیں۔جو ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے انشاء اللہ جلد ہی دیگر ہجومی تشدد کے شکار افراد کے بچوں کوبھی تعلیم سے آراستہ کریں گے ۔