ہجومی تشدد کا ایک وقعہ بھی غلط ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی 

وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر کے معاملے پر اپنی حکومت کے موقف کی وضاحت کی اور کہاکہ ایک مرتبہ قانونی چارہ جوئی ختم ہوجائے اس کے بعد آرڈیننس کا راستہ اختیار کیاجائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے جب پوچھا گیاکہ بی جے پی کے لئے مندر کا مسئلہ مشکل ہوتا جارہا ہے تو انہوں نے کہاکہ جواب دیا کہ’’ ہم نے ہمارے بی جے پی کے منشور میں دستور ہند کی روشنی میں اس کا حل تلاش کیاجائے گا‘‘۔

وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر کے معاملے پر اپنی حکومت کے موقف کی وضاحت کی اور کہاکہ ایک مرتبہ قانونی چارہ جوئی ختم ہوجائے اس کے بعد آرڈیننس کا راستہ اختیار کیاجائے گا۔

خبر رساں ایجنسی اے این ائی کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں بی جے پی کی شکست اور کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد چھتیس گڑھ ‘ راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کسانوں کے قرض کی معافی کے اعلان پر کہاکہ میزورم اور تلنگانہ میں بی جے پی کی جیت کے متعلق عوام کو اس بات کا اچھی طرح اندازہ تھا کہ یہاں پر بی جے پی اقتدار حاصل نہیں کرسکتی‘ مگر راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں لمبے اقتدار کی وجہہ پیدا ہوئے مخالف حکومت لہر سے ہمارے مقامی قائدین بے پرواہ تھے اور انہیں امید تھی کہ دوبارہ اقتدار حاصل ہوگا۔

مودی نے کہاکہ مذکورہ ریاستوں میں شکست کے اسباب تلاش کرنے کے لئے جائزہ لینے کاکام کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کسانوں کے قرض معافی کو کانگریس کا فریب قراردیا اور کہاکہ زیادہ تر کسان بینکوں سے قرض حاصل کرنے میں ناکام ہوتے ہیں ۔

اور وہ مجبوری میں خانگی طور رپر قرض حاصل کرتے ہیں اور کسانوں کی خودکشی کی وجہہ خانگی طور پر قرض حاصل کرنا ہے جس کو روکنے اور ادائی نہیں ہوو پارہی ہے۔

نوٹ بندی ‘ سرجیکل اسٹرائیک پر بھی انہوں نے بات کی او رکہاکہ نوٹ بندی کے اقدام پر آربی ائی گورنر ارجیت پٹیل کو تبادلہ نہیں ہوا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ’’پٹیل نے اپنی معیاد میں بہترین خدمات انجام دئے ہیں‘‘۔ ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات اور اس میں مسلمانوں کے قتل پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مودی نے کہاکہ’’ اس طرح کا کوئی بھی واقعہ سیول سوسائٹی کو زیب نہیں دیتا۔

اس قسم کے واقعات کی حوصلہ افزائی میں کوئی آواز نہیں اٹھناچاہئے۔ ایک بھی واقعہ غلط ہوگا‘‘۔اس کے علاوہ مودی نے یہ بھی کہاکہ 2014کے بعد اس قسم کے واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوتے تھے۔

رافائیل معاہدے پر اپوزیشن کی جانب سے گھیرا بندی کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ’’ جھوٹ پھیلنے کاکام کانگریس پارٹی کی جانب سے کیاجارہا ہے‘‘۔۔ پیش ہے وزیراعظم نریندر مودی کا انٹرویو