جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں ہجومی تشدد میں ہلاک علیم الدین کے قتل کے ملزمین کی ضمانت پر بی جے پی کے مرکز ی وزیر جینت سنہا کا استقبال‘ اور گلپوشی پر صدر مسلم مجلس مشاورت جناب نوید جاوید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ترقی ‘ بے روزگاری اوردیگر مسائل پر ناکامی کی وجہہ سے مسائل کو بھٹکانے کے لئے یہ کام کیاجارہا ہے۔
انہوں نے ہجومی تشدد کے واقعات میں بھی دوہرا رویہ اختیار کرنے کا بی جے پی کی ریاستی حکومتوں پر الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مہارشٹرا کے دھولیہ میں بچے چوری کی افواہ کے دوران ہجومی تشدد کے مہلوکین کو مہارشٹرا حکومت نے فوری طور پر دولاکھ روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
جناب نوید جاوید کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ڈر اور خوف نکل گیا ہے ۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ہجومی تشددکا حوصلہ حکومتوں نے بڑھایا ہے۔پچھلے چار سالوں میں ائین پر اعتماد کم ہوا ہے ۔مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں