پروفیسر اپوروا آنند نے این ڈی ٹی وی پر ہجومی تشدد میں مسلمانو ں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ’’ ان واقعات میں افسوس کی بات تو یہ بھی ہے کہ عصمت ریزی‘ قتل اور بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کی حمایت میں جلوس نکالے جارہے ہیں اور ان جلوسوں کی نگرانی بی جے پی قائدین کررہے ہیں‘‘۔
پروفیسر اپوروا آنند نے مزیدکہاکہ ’’ بی جے پی منسٹرس ہجومی تشدد کے واقعات کے سزا یافتگان کو تہنیت پیش کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے راجستھان کے راجسمند میں افرازل کا قتل کرنے والے شمبھولال ریگر کی نکالی گئی جھانسی کو بھی قابل مذمت قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو منظم طریقے سے نشانہ بناکر اس کے ویڈیو نکالی جارہے ہیں تاکہ ڈر او رخوف کا ماحول پیدا کیاجاسکے۔پیش ہے مباحثہ کا ویڈیو ضرور دیکھیں