بی جے پی ملک کو تقسیم کررہی ہے ‘ مسلمان بچارہے ہیں‘ ممتاز صحافی انل چمڑیا اور سماجی کارکن کویتا کرشنن کا دہلی میں منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب ۔
نئی دہلی۔ بی جے پی اور مودی حکومت کی فرقہ پرستی کو بے نقاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور سماجی کارکن انل چمڑیا نے کہاکہ یہ لوگ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں او ر جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے وہ محب وطن نہیں بلہ غدار ہے جبکہ ملک کے مسلمان اس قدر ظلم وزیادتی کے باوجود صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں نیز ملک کوتقسیم ہونمے سے بچارہے ہیں چنانچہ مجھے یہ کہنے میں کوئی تکلف نہیں ہے کہ اصلی محب وطن اس ملک کے مسلمان ہیں۔
یہاں پر پریس کلب آف انڈیا میں سماجی پلیٹ فارم ’’ نفرت کے خلاف اتحاد‘‘ کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس میں محمد عمر خان کے بھائی خورشید‘ چچا الیاس او ررزاق ‘ حافظ جنید کے بھائی محمد قاسم او رطاہر کے بھائی مولانا وحید اورپہلو حان کے بھائی محمد غنی کے علاوہ معروف سماجی کارکن کویتا شریواستوں‘ جماعت اسلامی ہند کے قومی سکریٹری محمد سلیم کیا۔
انل چمڑیا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اور مودی حکومت ہروقت تقسیم کی بات کرتی ہے اور نفرت کا زہر پھیلاتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ گجرات کا الیکشن ہورہا ہے چنانچہ اب وہاں امیت شاہ اینڈ کمپنی نے ہاردیک ‘ الپیش اور جگنیش کو ’ ’ حج ‘‘ کا نام دیا ہے ۔ ہاردیک’’ح‘‘الپیش’’ا‘‘اور جگنیش ’’ج‘‘ اور اس طرح ان کا نام حج رکھ دیا صرف ہندوؤں کو بھڑکانے اورپولرائزیشن کے لئے۔
انہوں نے کہاکہ اسی طرح اترپردیش کے انتخابات میں بھی کیاگیاتھا کہ اور کانگریس سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کو قصاب پکاجارہاتھا۔ چمڑیا نے کہاکہ یہ لوگ صرف تقسیم کی سیاست کررہے ہیں۔۔