ایمسٹرڈیم ۔2ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہالینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایمسٹرڈیم کے مرکزی ریلوے سٹیشن پر دو افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے افغان شہری کا مقصد دہشت گردی تھا۔ ملزم کا نام جاوید ایس بتایا گیا ہے جسے اس اوقعہ کے دوران پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔مشتبہ شخص 19 سالہ افغان شہری ہے جس کے پاس جرمنی میں رہائش کا اجازت نامہ ہے۔اس سے قبل امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اس حملے کا نشانہ بننے والے دو افراد امریکی سیاح تھے۔ہالینڈ میں امریکی سفیر پیٹ ہوکسٹرا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہمارے علم میں ہے کہ نشانہ بننے والے دونوں افراد امریکی شہری ہیں اور ہم ان کے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔