احمد آباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہاردک پٹیل کی ان کی کمیونٹی کے لیے تحفظات کی فراہمی اور زرعی قرض معاف کرنے کے لیے کی جارہی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ہفتہ کو 15 ویں دن میں داخل ہوگئی جب کہ انہوں نے ہاسپٹل کے بیڈ سے اپنا احتجاج جاری رکھا ہے ۔ لوک تنترک جنتادل لیڈر شرد یادو اور ڈی ایم کے قائد اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ نے ہاسپٹل میں ہاردک پٹیل سے ملاقات کی اور ان کی تائید کی ۔ ہاردک کو ، جو 25 اگست سے بھوک ہڑتال پر ہیں جمعہ کو ان کی صحت خراب ہونے کے بعد ایک دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔