ہاردک پٹیل نے کہاکہ گجرات چیف منسٹر کو ہٹایاجانے والا ہے‘ روپانی نے دعوت کو مسترد کیا۔

احمد آباد۔پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے جمعرات کے روز دعوی کیا ہے کہ گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی کو اگلے دس دنوں میں تبدیل کردیاجائے گااور وہ چہارشنبہ کے روز پیش ائے کابینی اجلاس میں اپنے دستاویزات میںیہ بات شامل کردی ہے۔

اس طرح کی افواہوں پر پچھلے کچھ دنوں سے خامو ش روپانی نے فوری طور پر ردعمل پیش کیا اور اس قسم کے امکانات کوسختی کے ساتھ مسترد بھی کردیا۔

راجکوٹ میں میڈیا کے نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے پٹیل نے کہاکہ’’ میںیہ بات پوری بھروسہ کے ساتھ کہہ رہاہوں کہ روپانی نے چہارشنبہ کے روز کابینہ کے اجلاس میں اپنے استعفیٰ پیش کردیا ہے او راگلے دس دنوں میں بی جے پی یا تو کسی پٹیل یا پھر کسی کشتریا سماج کے شخص کونیا چیف منسٹر مقرر کریگی‘‘۔ا

ن کے دعوی کے مطابق آر ایس ایس کے بیکوبھائی دالسانیہ اور پردیب سنہا جڈیجہ جو ریاست کے موجودہ ہوم منسٹر ہیں کو روپانی کی جگہ چیف منسٹر بنایا جاسکتا ہے۔ پٹیل لیڈر کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے روپانی نے کہاکہ’’کسی استعفیٰ کے متعلق مجھے نہیں معلوم۔

نہ تو میں نے استعفیٰ دیا ہے ‘ اور نہ ہی میرے استعفیٰ کا کوئی سوال ہے‘‘۔ رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے پٹیل کو ’’ کانگریس کا ایجنڈ‘‘ قراردیا اور ان پر ’’ سرخیوں میں رہنے کے لئے جھوٹ پھیلانے ‘‘ کا بھی الزام لگایا۔

مجھے تعجب ہے کہ ہاردک کو استعفیٰ کے متعلق جانکاری ہے تو اس کویہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ استعفیٰ کابینہ کے اجلاس میں نہیں گورنر کو راج بھون میں دیاجاتا ہے‘‘۔پاٹیدار اندولن او راونناؤدلت مظالم کے بعد 2016میں آنندی بین کو ہٹاکر روپانی کو چیف منسٹر بنایاگیاتھا۔

انہوں نے 2017کے الیکشن میں جیت کے بعد بھی چیف منسٹر کے عہدے پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔