ہاردک پٹیل: شیو سینا میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں

سورت: گجرات پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے جمعرات کے روزنے اس بات کاادعا کیاکہ وہ کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے اور وہ چاہیں گے ان کی پہچان بننے والے پٹیل طبقہ کو سرکاری ملازمتوں ‘ تعلیمی اداروں میں اوبی سی کوٹے کے تحت تحفظات فراہم کرنے کی تحریک کا چہرہ ہی بنے رہیں۔

جاریہ سال کے آخر میں گجرات میں منعقدہ ہونے والے اسمبلی انتخابات شیوسینا سربراہ ادوھا ٹھاکرے نے کہاتھا کہ ہاردیک پٹیل مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے گجرات میں شیو سینا کاچہرہ ہوں گے جس کے پیش نظر پٹیل نے یہ بات کہی ہے۔

ہاردیک پٹیل نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں نے دعوت پر ماتوشری( ٹھاکرے کی رہائش) گیاتھا۔ کوئی بھی صورت میں انتخابات کے لئے میری ابھی عمر نہیں ہے ‘ میرا مقصد صرف اپنے سماج کو تحفظات سے استفادہ کرانا ہے‘‘۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ شیوسینا میں شمولیت اختیار کرنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔وہ سورت میں تھے جہاں پر کرائم برانچ ان پر عائد غداری مقدمہ میں حاصل کردہ ضمانت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

پٹیل نے ٹاؤن میں پاٹیدار انامت اندولن سمیتی ( پی اے اے ایس) رکن وجئے مانگوکیا سے بھی ملاقات کی جنھیں حالیہ عرصہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کے نئے صدر کی حیثیت سے منتخب ریتویج پٹیل پر انک پھینکنے کے بعد بی جے وائی ایم کارکنوں کی جانب سے زدکوب کرکے زخمی کردیاگیاتھا۔

ریتو یج پٹیل نے دس روز قبل سورت میں ایک روڈ شو کیاتھاتاکہ اپنی طاقت کامظاہرہ کیاجاسکے ‘ جب ان کا انڈوں ‘ ٹماٹر ‘ پانی کے پیاکٹس‘ کھجلی پاڈوراور سیاحی سے کچھ نامعلوم لوگوں نے استقبال کیا۔منوگوکیا ‘ جس نے مبینہ طور پر سیاحی پھینکی تھی کو بی جے وائی ایم کارکنوں نے پکڑ کر بری طرح زدکوب کیا۔

پی اے اے ایس نے انتباہ دیتے ہوئے جمعرات کے روز پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیا اور بی جے وائی ایم کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں دولوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔