کانگریس نے مودی کی انتخابی مہم میں بھی چوکیدار کی مہم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اپنی برانڈنگ بدلتی رہتی ہے ۔ کانگریس مواصلات یونٹ کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہو بی جے پی کی میں بھی چوکیدار مہم کا مذاق اڑایا اور کہا کہ مودی بابا اور چالیس چور اس ملک کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔
خیال رہے کے اکثر بی جے پی کے لیڈران اور مرکزی وزراء اور ریاستی وزرابھی شوشل میڈیاء ہینڈل پر اپنے نام کے آگے چوکیدار لگا دیا ہے ۔اور مزید کہا کہ بی جے پی لیڈران نے کانگریس صدر راہل گاندھی کا نعرہ چوکیدار چور ہے کے جواب میں یہ نعرہ لگایا ہے ۔
سرجے والا نے مزید وضاحت کی کہ آج پورا ملک چوکیداری کے ذریعہ چوری کئے جانے کی بات کر رہا ہے ، سچائی تو یہ ہے کہ مودی بابا اور اسکے چالیس چور اپنے نام کے آچوکیدار لکھ کر پھر سے ملک کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اور عوام یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ہائے ہائے رے مو دی حکومت کبھی پان پکوڑے کبھی چوکیدار ۔
(سیاست نیوز)