ہائیکورٹ نے سکھ طلباء کو امتحان ہال میں کرپان لیجانے کی اجازت دیدی

نئی دہلی ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے سکھ طلباء کو کرپان رکھنے کی اجازت دی ہے ۔ قومی اہلیتی ٹسٹ (این ای ٹی) 2018 ء امتحان تحریر کرنے والے سکھ طلباء کو امتحان ہال کے اندر کرپان (مقدس چاقو) اور کڑا پہننے کی اجازت دی ہے ۔ تاہم ان طلباء کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے امتحانی مراکز کو ٹسٹ سے ایک گھنٹہ قبل پہونچ جائیں تاکہ وہ ٹسٹ سنٹر پر تعینات عہدیداروں کو اپنے پاس موجود اشیاء کی اطلاع دے سکیں ۔