گیتا کی جبری حوالگی سے پاکستانی عدالت کا انکار

کراچی ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت نے ہندوستانی وکیل اور سماجی کارکن مومن ملک کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر ہندوستانی گونگی اور بہری لڑکی کی جبری حوالگی کے احکامات جاری کرنے سے انکار کردیا۔ یہ لڑکی تقریباً ایک دہے سے پاکستان میں پھنسی ہوئی ہے۔ جج احمد ساہا نے 23 سالہ گیتا کے مدعا کی ایک ماہر کے ذریعہ سماعت کی اور اس درخواست کی یکسوئی کردی۔ گیتا گذشتہ 13 سال سے ایدھی فاونڈیشن چیاریٹی کی سرپرستی میں ہے۔