حیدرآباد۔وائرل ویڈیو جس میں جمعہ کے روز شہر میں ہوئی موسلادھار بارش کے دوران گھنٹوں تک پانی میں ٹہر کر ٹریفک نظام پر کنٹرول کی کوشش کرنے والے ٹریفک پولیس کے جوان نے عوام کا دل جیت لیا۔ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ کانسٹبل گھٹنوں سے اونچے پانی میں کھڑے ہوکرٹریفک پر قابوپر کنٹرول کاکام کررہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو ایک کار ڈرائیو نے لیاجو اس ٹریفک جوان کے حوصلے سے کافی متاثرہوا جس جوان نے بارش کے دوران ایک ہاتھ میں چھتری او ردوسرے ہاتھ سے ٹریفک کو آگے بڑھنے اور روکنے کے اشارے کررہاتھاتاکہ راستے کھلا رہے۔
نیوز منٹ کی خبر کے مطابق ٹوئٹر پر کار ڈرائیو ر کی جانب سے فوٹیج شیئر کئے جانے کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس نے بھی ویڈیو دیکھا۔پیش ہے ویڈیو
@hydcitypolice this is incredible job guidng us to safety in #rains #hydpolice @KTRTRS @HYDTP salute!!! pic.twitter.com/HHUF8x2GHR
— kaali Sudheer (@kaalisudheers) September 29, 2017
جمعہ کے روز حیدرآباد میں موسلاھار بار ش ہوئی بالخصوص ائی ٹی کوارڈیڈار ‘ مادھا پور میں8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اپل ‘ ماریڈپلی‘ حمایت نگر اور قطب اللہ پور میں چار میلی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی
ائی ایم ڈی نے 2اکٹوبر تک مزید بارش کی پیش قیاسی کے ساتھ وراننگ بھی جاری کی ہے۔
وارننگ میں کہاگیا ہے کہ ’’ ریاست کے تمام اضلاع میں گرج او رچمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش قیاسی ہے‘‘