گھر کی چھت سے بیوی کو شوہر نے دھکیل دیا۔ ویڈیو

حیدرآباد۔فلک نماء علاقے میں پیش ائے افسوسناک واقعہ میں ایک عورت کو اس کے شوہر نے گھر کی چھت سے دھکیل دیا۔تفصیلات بتاتے ہوئے متاثر خاتون نے کہاکہ اس کی شادی سال 2011میں ہوئی تھی جس کے دوسرے دن سے ہی اس کے سسرالی رشتہ داروں نے اذیت دینے شروع کردی‘ اس کے ساتھ نوکروں جیسا سلوک کیاجاتا تھا ۔

سسرال کے لوگوں نے مبینہ طور پر اس کو کئی مرتبہ زدکوب بھی کیا۔گھر والوں نے اس کو طلاق کی بھی دھمکی دی۔ انصاف پر زور دیتے ہوئے متاثرہ عورت نے کہاکہ دس ن قبل وہ اس کو چھت پر لے گیااور اچانک اوپر سے دھکیل دیا۔ متاثرہ عورت کا اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے اورواقعہ کے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔