پٹنا:نتیش کمار کی کابینہ میں وزارت کے عہدوں پر فائزبیٹے تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی یادو کے رشتوں کے لئے بہارکی سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی حالیہ دنوں میں خوبصورت اور گھریلو کی قسم کی لڑکیاں تلاش کررہی ہیں۔
لالو پرساد یادو کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر انہو ں نے کہاکہ ’’لڑکیاں دیکھنے میں اچھی اور گھریلو ہونی چاہئے جو گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ گھریلو معاملات کو دیکھ سکیں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ہم نے بہت ساری لڑکیوں کی تصوئیریں دیکھی ہیں مگر ان میں ایک بھی ہمارے خواہش کے مطابق نہیں تھی‘‘۔ دی ہندو کو رابڑی دیوی نے بتایا کہ ’’ ہم نے وہ تصوئیریں ہمارے لڑکوں کو نہیں دیکھا یا کیونکہ وہ ہمیں ہی پسند نہیں ائی‘‘۔
انہوں نے اپنی منشاء صاف طور پر ظاہر کرتے ہوئے لڑکیو ں کی قابلیت کا اس موقع پر ذکر اور کہاکہ’’ سینما ہال اور مالس کو مسلسل جانے والی لڑکیا ں ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ ہم ایسے لڑکیاں دیکھ رہے ہیں جو بڑوں کا ادب و احترام کریں جیسا میں کرتی ہوں‘‘
ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے اپنی ماں کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام گھر کے بڑوں اور سرپرستوں پر چھو ڑدینا بہتر ہے۔شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ انہوں نے کہاکہ ’’ ہمارے والدین اس بات کا فیصلہ کریں گے کس طرح کی بہو وہ ہمارے لئے چاہتے ہیں‘‘