گوگل پر بھکاری دکھے عمران خان، پاکستان حکومت نے بتایا سازش

گوگل پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایڈیٹ دکھنے کے بعد اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھکاری دکھ رہے ہیں۔ یہ بات بلکل سچ ہے۔ ہفتہ کے روز جب لوگوں نے اردو میں گوگل پر بھکاری لکھ کر سرچ کیا تو عمران خان کی تصویر آنے لگی۔

قابل غور ہے کہ عمران خان مالی بحران  میں مبتلا پاکستان کو ان حالاتوں سے نکالنے کے لئے دنیا بھر میں قرض لینے کے لئے بھٹک رہے ہیں۔ ایسے میں گوگل پر بھی بھکاری سرچ کرنے پر ان کی تصویر آنے سے ان کی امیج کو نقصان پہنچنا لازمی ہے۔ تو وہیں دوسری جانب اس معاملہ پر پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ان کے خلاف سازش ہے۔

پاکستان حکومت نے اس بات کی شکایت گوگل سے بھی کی ہے۔ وہاں کی سرکار کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف پاکستان کے وزیر اعظم بلکہ پورے پاکستان کے امیج خراب ہو رہی ہے۔ حکومت نے گوگل سے جلد سے جلد اس پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور تصاویر ہٹانے کی بات کہی ہے۔