واشنگٹن۔سندر پیچائی کو اس بات کی وضاحت کرنا پڑا کہ جب گوگل امیج سرچ انجن پر ’ایڈیٹ‘ کا لفظ سرچ کیاجاتا ہے تو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویرکیوں رونما ہوتی ہے۔
منگل کے روز گوگل کے سی ای او نے ایک سنوائی کے دوران ایوان کی عدالتی کمیٹی کے روبر و تفصیلی وضاحت کرتے ہوئے یہ بات سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ سرچ سے جو نتیجے برآمد ہوتے ہیں وہ جان بوجھ کر نہیں کیاجاتا ہے۔
ICYMI: Google CEO Sundar Pichai explained to Congress why Trump images appear when you search for 'Idiot' https://t.co/WdAqtQsOSP pic.twitter.com/OWBofHSKyw
— Newsweek (@Newsweek) December 12, 2018
مذکورہ سوال ڈیموکرٹیک کے قانون ساز ضوئی لافگرین کی جانب سے اٹھایاگیا کہ’’ اگر تصویر کے تحت اگر آپ ’ایڈیٹ‘ کا لفظ گوگل کرتے ہیں تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک تصویر رونما ہوتی ہے۔میں نے خود ایسا کرکے دیکھا ہے۔
یہ کیا ممکن ہے‘‘؟۔اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سندر پیچائی نے گوگل انڈکس‘ اہم الفاظ اور اس سے رونما ہونے والے سرچ نتائج کی انہیں تفصیلات پیش کی۔لافگرین نے پھرپوچھا کہ’’ صارفین کی جانب سے سرچ کئے جانے پر انہیں نتائج فراہم کرنے کے لئے کوئی فرد تو کام پر مامور نہیں ہوتا؟۔
پیچائی نے انہیں بتایا ’’کہ انفرادی طور پر کسی مخصوص سرچ نتائج کی فراہمی کے لئے کسی کو مامور نہیں کیاجاتا‘‘۔ واضح رہے کہ سوشیل میڈیا اور گوگل پر جو تصویروں کا ریکارٹ موجود ہوتا ہے اس کی مناسبت سے گوگل سرچ انجن کے نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’ایڈیٹ‘ لفظ کی امیج میں تلاش سے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویریں رونما ہورہی ہیں۔