نئی دہلی۔ چہارشنبہ کے روز سرچ انجن گوگل نے اُردو زبان کی ترقی میں عظیم رول ادا کرنے والے عبدالقوی دیسانوی کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں اعزا ز پیش کرتے ہوئے چہارشنبہ کے روز گوگل سرچ انجن پر دیسانوی کا ڈوڈل نصب کیاگیا
۔ڈوڈل میں دیکھاگیا ہے کہ دیسانویں وسط میں بیٹھ کر کچھ تحریر کررہے ہیں۔ سرچ انجن کے الفاظ میں کیلی گرافی سے متاثر دیکھائی دے رہے ہیں۔ ہندوستان کے اردو زبان کے رائٹر‘ نقاد‘ ماہرلسانیت دیسانوی نے اردو لٹریچر کی ارتقاء میں غیرمعمولی تعاون کیاہے۔
پانچ دہوں پر مشتمل ان کی ادبی دور میں دیسانوی نے کثیرتعداد میں انہوں نے حیاتیات‘ شعروادب‘ انتھیالوجی پر اپناکام کیا۔ان کے مشہور تحریرات میں’’ سات تحریریں‘ موتلائی قتول‘ غالب کے علوہ علامہ اقبال او رمولانا ابوالکلام آزید پر لکھی کتابیں ہیں۔سال1930میں بہار کے دیسانہ گاؤں میں ان کی پیدائش ہوئی‘ دیسانوی کا تعلق ایک تعلیمی یافتہ گھرانے سے تھا۔
ان کی تعلیمی پس منظر نہایت مضبوط تھا۔ ان کی ابتدائی تعلیم آراہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے گرئجویشن او رپوسٹ گرئجویشن سیٹ زیوار کالج ممبئی سے پورا کیا۔بعدازا ں وہ بھوپال کے سیفیہ گرئجویٹ میں پروفیسر مقرر ہوئے۔
وہاں پر انہوں نے محکمہ اُردو کی نگرانی بھی کی۔بہت سارے ادبی تنظیمں کے رکن بھی رہے۔
سال 2011جولائی 7کو دیسانوی نے بھوپال میں داعی اجل کو لبیک کیا۔