گوری لنکیش کے قتل کی تحقیقات۔ سی سی ٹی وی فوٹیج امریکی لیاب روانہ کیاگیا ۔

بنگلورو۔ستمبر 5کے روز تقریبا 8بجے کے قریب گوری لنکیش کا ان کے گھر کی گیٹ پر بے رحمی کے ساتھ قتل کردیاگیاتھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس واقعہ کی کئی تصوئیرں حاصل کی گئی ہیں اور اس میں حملہ آورو ں کی بھی تصوئیریں ہیں جو ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے

۔کرناٹک پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس ائی ٹی) جو گوری لنکیش کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے نے متوفی جرنلسٹ کے گھر پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل متعدد تصوئیریں امریکہ کی عصری لیباریٹری کوروانہ کیا ہے تاکہ مذکورہ تصویروں کو بڑا کرتے ہوئے حملہ آوروں کی شناخت کو یقینی بنایاجاسکے۔پندرہ روزاخبار کی سربراہ کے ستمبر5کو ہوئے قتل کا مرکز تحقیق مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل تصوئیریں ہیں

۔تحقیقات میں شامل پولیس افسروں کے مطابق مذکورہ تصوئیریں امریکی کی لیباریٹری کو روانہ کی گئی ہیں تاکہ اس کو بڑا کیا جاسکے اور توقع کی جارہی ہے انے والے دوچار روز میں اس کے نتائج بھی برآمد ہوجائیں گے۔ایس ائی ٹی کی کوشش ہے کہ تصاویروں کی شناخت کے بعد قاتلوں کا ان افراد کی فہرست سے تقابل کریں گے جو اسی کے کیسس میں ملک کے اندر مشتبہ او رمفرور ہیں۔

سی سی ٹی فوٹیج کی اہم جانچ یہ بھی ہے کہ حملہ آوروں نے جس موٹر سیکل کا استعمال کیا ہے اس کی شناخت تاکہ قاتلوں تک آسانی سے رسائی ہوسکے۔پولیس ذرائع نے کہاکہ کمیروں سے منسلک سی سی ٹی وی ویڈیو کے محفوظ ہونے کے حقیقی وقت کی بھی ایس ائی ٹی جانچ کررہی ہے۔

رات کے اوقات میں گھر کے باہر قتل سے قبل پیش ائی سرگرمی مذکورہ مناظر میں نہیں تھی۔تحقیقات کرنے والی ٹیم کو امید ہے کہ سی سی ٹی وی انفارمیشن سے مشتبہ لوگوں کی شناخت میں کچھ حد تک مدد ملے گی اور اس گاڑی کے متعلق بھی معلوما ت حاصل ہوگی جس کا حملہ آوروں نے استعمال کیاتھا۔ اس کے علاوہ گاڑی کی تلاشی مہم میں بھی شدت پیدا کردی گئی ہے۔