بنگلورو۔ سماجی کارکن او رصحافی گوری لنکیش کے قتل کی تحقیقات کررہے خصوصی تحقیقاتی دستے ( ایس ائی ٹی) نے بندوقیں بچنے والا اور ہندوتوا کارکن ٹی نوین کمار کو ملزم قراردیتے ہوئے اپنی پہلی چارچ شیٹ جمعرات کے روز داخل کردی ہے۔مذکورہ چارچ شیٹ میں
ستمبر5سال2017کے روز گھر کے سامنے گوری لنکیش کو قتل کرنے کے لئے نوین نے گولیاں خریدیں تھیں۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ شوٹرس کی مدد اور بنگلورو میں گوری لنکیش کے گھر ودفتر کی نشاندہی میں رہنمائی کے لئے شوٹرس کو مقامی مدد بھی فراہم کی تھی۔
نوین کمار کو ائی پی سی کے دفعات 302( قتل) 120بی ( مجرمانہ سازش) 118( سازش کو انجام دینا)اور 114ا( ارتکاب جرم) کے تحت مجرم قراردیاگیا ہے اس کے علاوہ ایس ائی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آر مس ایکٹ کے تحت بھی اس پر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
مدور کا رہنا والا نون کمار دائیں بازو تنظیم ہندو یوا سینا کا بانی ہے اور مبینہ طورپر اس کا ربط سنتاتن سنستھا سے بھی جو ہندو جناجاگری سمیتی کی ملحقہ تنظیم ہے۔ ہندو جنا جاگرتی ( ایچ جے ایس) اور سناتھن سنستھا دونوں مہارشٹرا اور گوا نژاد ہندو تنظیمیں ہیں جو ایم ایس گوالکر سے متاثرہوکر قائم کی گئی ہیں۔ ان ہی تنظیموں پر نریندر دابولکر ‘ گویند پنسرے اور پروفیسر ایم ایم کلبورگی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ بھی ہے۔
اکیلے نوین کمار کے قتل میں ملوث ہونے کی تفصیلات پر مشتمل650صفحات کی چارچ شیٹ فرسٹ ایڈیشنل چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ کے پاس پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چار چ شیٹ میں131عینی شاہدین کی گواہی موجودہے۔ ایس ائی ٹی مستقبل میں اس کیس کے ضمن میں مزید دستاویزات بھی پیش کریگی۔سماجی کارکن او رصحافی 55سالہ گوری لنکیش کی پہچان دائیں بازو نظریات کی حامل اور کٹر مخالف ہندو کے طور پر تھی ‘ جس کو ستمبر5سال2017کے روز ان کے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔