بنگلورو۔ صحافی اور سماجی جہد کار گوری لنکیش کی رہائش گاہ پر چار سی سی ٹی کمیرے نصب ہیں جس میں منگل کے روز بے رحمی کے ساتھ پیش ائے گوری لنکیش کے قتل کا واقعہ قید ہے۔
مذکورہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر واپس لوٹنے والی 55سال کی صحافی کو گھر کی گیٹ کھولتے وقت کس بے رحمی کے ساتھ قتل کیاگیا۔
جیسے ہی وہ اپنی کار کا دروازہ کھول کر نیچے اترتی ہیں اور گھر کی گیٹ کھولنے میں مصرو ف دیکھائی دیتی ہیں اسی دوران ہیلمنٹ پہنے ہوئے اس شخص ان پر گولیاں برستے ہوئے ہلاک کردیتا ہے اور موقع واردات سے راہ فرار اختیار کرلیتا ہے
۔چار روانڈ فائیر نگ میں تین گولیاں گوری کی لگی جس میں سے دو گولیاں ان کے سینے میں جبکہ ایک گولی ان کے سر میں پوست ہوگئی۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق پولیس ذرائع سے یہ بات کی اطلاع مل رہی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج قاتلوں کی شناخت میں کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ سی سی ٹی فوٹیج میں جس میں فائیرنگ کا واقعہ قید ہے مگر اس سے قاتلوں کی شناخت کے چھوٹا سے سراغ ملا ہے۔
شوٹنگ کا واقعہ صرف اٹھ سکینڈ کا ہے۔ حملہ آور ہیلمٹ اور گہرے کالے رنگ کی جیکٹ پہنے ہوئے ہیں جس سے ان کی شبہات کا اندازہ لگانا مشکل ثابت ہورہا ہے‘‘۔
دائیں بازو طاقتوں کی سب سے بڑی ناقد لنکیش کا منگل کے روزراجہ راجیش واری نگر علاقے میں واقعہ ان کے گھر کے اندر منگل کے روزنامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مارکر کا قتل کردیاگیا۔پڑوسیوں کو گوری کی نعش سمندر میں تیرتی ہوئی ملی۔رپورٹس کے مطابق گوری کے جسم میں تین گولیاں لگی تھیں۔
لنکیش گوری لنکیش پتریکا کی ایڈیٹر تھی۔ گوری کے قاتلوں کا پتہ چلانے کے لئے 19 افیسروں پر مشتمل ایس ائی ٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے جس کی نگرانی ائی جی پی انٹلیجنس بی کے سنگھ کررہے ہیں ۔حکومت کرناٹک نے قاتلوں کاسراغ بتانے والے کو دس لاکھ روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیاہے۔