گوری لنکیش کا قتل۔ قاتلو ں کا سراغ دینے والے کو دس لاکھ کے انعام کا اعلان

بنگلورو۔جمعہ کے روز کرناٹک حکومت نے اعلان کیا کہ وہ جہدکار صحافی گوری لنکیش کے قاتلوں کا سراغ دینے والے کو دس لاکھ کا انعام دیگی اور اس کی شناخت کو بھی پوشید رکھا جائے گا۔

ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے رپورٹرس کو بتایاکہ’’ ریاستی حکومت نے کسی بھی شخص کو جو قاتلوں کو ہمیں سراغ دیگااس کو حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپئے کا انعام دیاجائے گا‘‘

یہ فیصلے محکمہ داخلی امور کے عہدیداروں او ر ہوم منسٹر کے ساتھ چیف منسٹر سدارمیا کے اجلاس کے بعد لیاگیا ہے ‘ حکومت نے 55سالہ صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایس ائی ٹی کا تشکیل عمل میں لائی ہے۔

مذکورہ اجلاس میں ڈی جی پولیس آر کے دتا‘ ڈی ائی جی پولیس انٹلیجنس اے ایم پرساد بھی دوپہر میں گھنٹوں چلے اس اجلاس میں موجودتھے۔

ریڈی نے کہاکہ ’’ چیف منسٹر نے ایس ائی ٹی کو ہدایت دی کہ وہ تحقیقات میں تیزی لائے اور خاطیوں کو جلد سے جلد گرفتار ‘ انہوں نے ٹیم کو مکمل تعاون کا بھی بھروسہ دلایا ہے‘‘۔

ایس ائی ٹی ٹیم 21ممبران پر مشتمل ہے جس کی نگرانی ائی جی پی بی کے سنگھ کررہے ہیں اور اس ٹیم میں شہر کے ڈپٹی کمشنر ایم این انوچیت کو چیف انوسٹی گیشن افیسر مقرر کیاگیا ہے۔

سدارمیا نے اس بات پر بھی زوردیا کہ ہے کہ اس جرم میں ملوث لوگوں کا سراغ دینے والوں کو ایک بڑے انعام سے بھی نوازا جائے گا۔