احکامات کو چیلنج کرنے والے درخواست گذار رشید کا پٹیشن مسترد‘ مقدمہ گورکھپور کی عدالت کو بھیجا واپس او رکہاکہ دونوں طرف کا خیال رکھا جائے۔
آلہ آباد۔ ہائی کورٹ آلہٰ آباد نے جمعرات کے رو ز نچلی عدالت کے ان احکامات کو برقرار رکھا جس میں یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور دیگر ساتھ لوگوں کو 2007کے گورکھپور فسادات کیس میں عدالت کشمکش سے راحت دیدی تھی۔
مذکورہ احکامات کے خلاف درخواست گذار رشید خان کے پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کور ٹ نے مقدمہ گورکھپور عدالت کو واپس بھیج کر کہاکہ دونوں حریفوں کا خیال رکھیں۔
خان نے اپنے مواد میں کہاکہ نچلی عدالت نے اس کے احکامات پر بحث کا انہیں موقع فراہم نہیں کیاہے۔جسٹس بالاکرشنا نارائن نے کہاکہ’’ مذکورہ احکامات پر کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوسکتی۔یہ درخواست میرٹ نہیں ہے اور ا س حسب روایت مسترد کردی جاتی ہے۔
تاہم احتیاط کے طور پر سی جی ایم گورکھپور نے ہدایت دی کہ تازہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں تمام قانونی پہلوؤں کے پیش نظر آزادنہ طور پر اس پر فیصلہ کیاجائے ۔
درخواست گذار کے وکیل فرمان نقوی نے کہاکہ ’’ ہماری درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
مذکورہ احکامات ہماری حمایت میں ہی ائے ہیں کہ دوبارہ حقائق کی بنیاد پر جوڈیثرل مجسٹریٹ اس کیس میں تحقیقات کی جائے اور ہماری بحث کو آگے بڑھانے کا موقع ملے‘ جس کو پچھلے بار نامنظور کردیاگیاتھا۔ہم سپریم کورٹ کا بھی رخ کریں گے‘‘