گورکھپور سانحہ: ملزم ڈاکٹر کفیل خان کو پولیس تحویل میں بھیج دیاگیا

گورکھپور: بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے اسپتال میں ستر بچوں کی موت کے ضمن میں ملزم قراردئے گئے ڈاکٹر کفیل کو ہفتہ کے روز پولیس تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔ خان کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں پر عدالت نے ان پرلگائے گئے الزامات کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹ لیا

۔ہفتہ کے روز اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس( ایس ٹی ایف ) نے ڈاکٹر کفیل کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں گورکھپور کے ساجوانہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔ڈاکٹر خان اس وقت چرچا میں ائے تھے جب انہیں اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں نوڈل افیسر کے خدمات سے برطرف کردیاگیاتھا۔

عدالت نے سات لوگوں کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا جس میں سے ایک ملزم ڈاکٹر کفیل ہیں۔بی آرڈی اسپتال میں پیش ائی بچوں کی اموات کی تحقیقات کے ضمن میں تشکیل دی گئی چیف سکریٹری کی کمیٹی نے اپنے رپورٹ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو پیش کی جس میں اس کمیٹی نے اسپتال کے حالات میں سدھار کے متعلق تجاویز بھی پیش کئے۔

قبل ازیں حکومت نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اس بات کا اعلان کیا تھا کہ مذکورہ کمیٹی کے تمام سفارشات کو قبول کرلیاگیا ہے۔رپورٹ جس میں کمیٹی نے بی آرڈی میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیومشرا‘ ڈاکٹر ستیش‘ ڈاکٹر حان اور پشپا سلیس کے خلاف کریمنل مقدمہ دائر کرنے کی سفارش بھی کی تھی