اناؤ( یوپی):بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہاکہ گورکھپور اسپتال میں بچوں کی موت آکسیجن کی عدم سپلائی کی وجہہ سے ہوئی ہے جو پیسوں کی وجہہ سے روک دی گئی تھی۔
انہوں نے بابا راگھو داس میڈیکل کالج اور اسپتال میں پیش ائے اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف کڑی کاروائی کا بھی انہوں نے مطالبہ کیا۔رکن پارلیمنٹ نے رپورٹرس سے کہاکہ’’ گورکھپور کے اسپتال میں اموات کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔
پیسوں کی عدم فراہمی پر آکسیجن روکنے والا شخص ان اموات کا ذمہ دار ہے‘‘۔ میڈیا رپورٹس جس میں اس واقعہ کو نسل کشی قراردیا جارہا ہے کو مسترد کرتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہاکہ ’’میں ایسا ہر گز نہیں کہوں گا۔
یہ قدرتی موت نہیں ہے ‘ اس قسم کے اموات کو روکنے کے کوشش کی جاسکتی تھی اس قسم کے واقعات میں دوبارہ پیش نہیں ائیں اس طرح کاکام بھی کیاجاسکتا ہے۔