گورنر ، چیف منسٹر کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

بین مذہبی دعائیہ اجتماع کا انعقاد ، وزراء کے بشمول مختلف قائدین اور عہدیداروں کی شرکت

حیدرآباد ۔ 2 ؍ اکٹوبر( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن چیف منسٹر مسٹر کے چندراشیکھرراو مرکزی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ و دیگر ریاستی وزراء نے بابائے قوم مہاتماگاندھی جی کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا اور ریاستی عوام سے بابائے قوم مہاتماندھی جی کے بتائے ہوئے عدم تشدد کے راستے پر گامزن رہنے کی پرزور خواہش کی ۔ آج یہاں گاندھی جینتی کے سلسلہ میں گورنر تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن ‘ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراؤ مرکزی وزیر محنت و روزگار مسٹر بنڈارودتاریہ لنگر حوض میں واقع باپو گھاٹ پہنچکر مہاتماگاندھی کی سمادھی پر پھول نچھاور کر تے ہوئے انہیں (مہاتماگاندھی کو) بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ قبل ازیں گورنر ای ایل ایس نرسمہن کا بابو گھاٹ پر خیرمقدم کیا گیا۔ بعدازاں دونوں مسٹر ای ایل ایس نرسمہن اور مسٹر چندرشیکھرراو نے مہاتماگاندھی کی سمادھی پر پہنچ کرگلہائے عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حیدرآباد کے زیر اہتمام منظم کردہ بین مذہبی دعائیہ اجتماع میں گورنر ‘ چیف منسٹر اور مختلف وزراء نے حصہ لیا ۔ گاندھی جینتی کے موقع پر لنگر حوض میں واقع باپو گھاٹ پہنچ کر مہاتماگاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور بین مذہبی دعائیہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں میں صدرنشین تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ ‘ ڈپٹی چیف منسٹر امور برائے تعلیم مسٹر کے سری ہری ‘ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ‘ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندریڈی‘ وزیر صحت لکشما ریڈی ‘ وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو ‘ رکن قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی ‘ رکن قانون ساز کونسل بی راجیشورریڈی ‘ بی وینکٹیشورلو ‘ رکن پارلیمان کے کیشوراؤ ‘ میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بی رام موہن ریڈی ‘ ڈپٹی میئر جی ایچ ایم سی ‘ بابا فصیح الدین ارکان اسمبلی رامچندرا ریڈی ‘ پرکاش گوڑ ‘ ایم گوپی ناتھ ‘ کے یادیا ‘ سابق رکن اسمبلی ‘ بی رتنم ‘ ٹی آر ایس قائدین ایم ہنمنت راؤ ‘ پرنسپال سکریٹری محکمہ ریاستی نظم و نسق عامہ مسٹر آدر سنہا ‘ پولیس کمشنر حیدرآباد مہیندر ریڈی ‘ کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حیدرآباد  مہندرریڈی ‘ کمشنر گریٹر حیدرآباد  میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی ‘ ضلع کلکٹر حیدرآباد مسٹر راہول بوجا ‘ سکریٹری جی اے ڈی اروند سنگھ و دیگراعلی عہدیدار بھی شامل تھے ۔