گودھراکی طرح پلوامہ بھی بی جے پی کی سازش

نئی دہلی: گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پلوامہ دہشت گرد حملہ بی جے پی کی سازش تھی جیسے گودھرا سانحہ تھا۔ بی جے پی سابق لیڈر واگھیلا نے کہا کہ پلوامہ دہشت گرد حملہ میں آرڈی ایکس لیجانے کیلے جس گاڑی کااستعمال کیاگیاتھا اس کا رجسٹریشن گجرات کاتھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات جیتنے کیلئے بی جے پی دہشت گردی کا سہارالیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بالا کوٹ ایئر اسٹرائک بی جے پی کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ بالا کوٹ ایئر اسٹرائک حملہ میں کوئی نہیں مارا گیا تھا، یہاں تک کہ کوئی بین الاقوامی ایجنسی بھی یہ ثابت نہیں کرپائی کہ ایئر اسٹرائک میں دوسو لوگ مارے گئے تھے۔