نئی دہلی:کانگر یس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے پیر کے روزبی جے پی کے متعلق کہاکہ ریاست گوا میں سب سے بڑی واحد سیاسی پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے اور اپنی حکومت بنانے کے چھوٹی اور پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو بی جے پی منانے کاکام کررہی ہے۔
Money Power has won over People's Power. I apologise to the People of Goa as we couldn't muster the support to form the Govt.
— digvijaya singh (@digvijaya_28) March 13, 2017
سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ عوام پر پیسے کی طاقت جیت گئی ہے۔ میں گوا کی عوام سے معافی چاہتاہوں ہم حکومت بنانے کے لئے درکار مدد حاصل نہیں کرسکے‘‘۔
But our struggle against Communal Forces and Money Power Politics in Goa shall continue.
— digvijaya singh (@digvijaya_28) March 13, 2017
تاہم انہوں نے کہاکہ کانگریس فرقہ پرستی اور دولت کی بنیاد پر سیاست کے خلاف گوا میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔
सभी मित्रों को होली की हार्दिक शुभ कामनायें। देश में भाईचारा बना रहे यही ईश्वर से प्रार्थना है।
— digvijaya singh (@digvijaya_28) March 13, 2017
بعدازاں انہوں نے ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں بھائی چارہ کو فروغ دینے کی بھی عوام سے اپیل کی ہے۔چالیس اراکین اسمبلی کے ایوان میں کانگریس 17سیٹوں کے ساتھ ریاست گوا کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے
مگر حکومت کی تشکیل کے درکار جادوائی اعداد وشمار حاصل نہیں کرسکی جبکہ بی جے پی نے 13سیٹوں پر کامیابی کے باوجود آزاد اور علاقائی چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے 21سیٹوں کا نشانہ پارکر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
وزیر دفع منوہر پریکر کو بی جے پی نے گواریاست کے چیف منسٹر کی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔گورنر گوا مریدولہ سنہا نے پاریکر سے کہاکہ وہ انتظامیہ حلف برداری کے بعد اندرون 15دن ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔