گل بھوشن جادھو کو موت کی سزاء پر اسدالدین اویسی کا بیان

نئی دہلی:کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ( اے ائی ایم ائی ایم)سربراہ نے منگل کے روز مرکز پر زوردیا کہ وہ سابق انڈین بحری عہدیدار اور مبینہ پر جاسوسی کے الزام میں قید کی رہائی کے لئے دباؤ بنائے ۔

اویسی نے اے این ائی سے کہاکہ ’’حکومت کی اولین ذمہ داری گل بھوشن جادھو کی جان بچانے کی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ جادھو کی جان بچانے کے لئے اپنے تمام طاقت کا استعمال کرے۔

امید ہے کہ تمام کوششوں کے بعد ہم گل بھوشن کو واپس لانے میں کامیاب ہونگے‘‘۔پاکستا ن کے ملٹری کورٹ کے جاری کردہ احکامات کو ’’ منظم قتل ‘‘ قراردیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوارج نے سخت انتباہ دیا او رکہاکہ اسلام آبادد کو اس کا بات کا اندازہ کرلینا چاہئے کہ وہ اس معاملے میں کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے قبل پہلے سے متصادم پڑوسیوں کے دوطرفہ تعلقات پر اس کا مزید برا اثرپڑیگا۔

سوراج نے راجیہ سبھا میں کہاکہ’’ بے قصور ہندوستانی شہری کے خلاف یہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ ہمارا پاس کو دوسرا راستہ نہیں ہے مگر ہم موت کے حکمنامہ کو منظم قتل قراردیں گے۔ہمارا موقف بلکل واضح ہے ‘ وہاں پر گل بھوشن جادھو خلاف غلط کاموں کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔

میں پاکستان حکومت کو آگاہ کرتی ہوں کہ وہ ہم سے اس معاملے میں رائے قائم کری تاکہ دوطرفہ تعلقات قائم رہ سکی اگر معاملے میں پیش رفت ہوسکے ‘‘۔

سوراج نے مزید کہاکہ ’’ میں ایوان سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں جادھو کے گھر والو ں سے رابطے میں ہوں میں نے انہیں ہر محاذ پر ہمارے پورے ساتھ کا بھروسہ دلایا ہے۔

ایوان کی جانب سے اظہار یگانگت کا طاقتور مظاہرہ ان کے لئے اور بھی حوصلہ افزاء ثابت ہوگا‘‘۔پاکستان کے جادھو کو موت کی سزاء سنانے کے فیصلے پر ایوان پارلیمنٹ جذبات مناظر پیش کررہاتھا۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا کو یقین دلایا کہ مرکز جادھو کو بچانے کی ہرممکن کوشش کریگا۔

جادھو کو پچھلے سال مارچ میں گرفتار کیاگیا تھا‘پاکستان کے مصلح د ستوں کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق’’ مبینہ طور پرپاکستان کی جاسوسی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری سرگرمیوں میں ملو ث ہونے کا ان پر الزام عائد کیاگیا ہے‘‘۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ جادھواس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ آر اے ڈبلیو کے لئے کام کرتے ہیں تاکہ پاکستان کے خلاف جاسوسی کے ساتھ کامیاب طریقے سے تخریب کاری کے کام انجام دئے جاسکیں‘‘۔ ملٹری عدالت نے جادھو کو ان کے مذکورہ جرائم کے تحت سزائی مو ت سنائی ہے