گلوکار ابھجیت نے انوراگ کشپ پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا ’’ وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کرنے کی ان کی ہمت کیسے ہوئی‘‘

انوراگ کشپ کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دنوں میں پاکستان کے دورے پر ملک کی عوام سے معافی طلب کرنے کے متعلق اٹھائے گئے سوال کے جواب میں سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نامور گلوکار ابھجیت نے انوراگ کشپ سے پوچھا کہ ان کی وزیراعظم مودی سے سوال پوچھنے کی ان کی ہمت کیسے ہوئے۔ 

ابھجیت نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ’’تمہاری ہمت کیسی ہوئی تم اس قدر نیچے گرگئے ہوکہ دوکوڑی کے پاکستانی کلاکاروں کے لئے تم وزیراعظم ہند سے سوال کررہے ہو۔ تمہیں ہندوستانی عوام ضرور سبق سیکھائے گی‘‘

حالیہ دنوں میں فلم میکر انوراگ کشپ نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کے پچھلے سال ڈسمبر میں پاکستان کے دورے پر عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا ۔انہوں نے مزیدکہاتھا کہ انہیں وزیراعظم ہند سے سوال کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

سنیما مالکین اور ایکزبیٹرس کی جانب سے پاکستانی فلم ادکاروں کے ساتھ تیار کی گئی فلموں کی نمائش سے انکار کے بعد حالت برہمی میں انوراگ کشپ نے یہ بات کہی تھی جبکہ کرن جوہر کی فلم ائے دل ہے مشکل میں پاکستانی اداکار فواد خان نے مرکزی رول ادا کیاہے

اورمذکورہ فیصلہ کی سبب فلم کی نمائش تعطل کاشکار بنی ہوئی ہے
اپنے ٹوئٹ میں انوراگ کشپ نے ہم اپنے تمام مسائل کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے فلموں پر امتناع عائد کردیتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ نریندر مودی سر آپ پچھلے سال 25ڈسمبر کوپاکستان جاکر وہاں کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اب تک اپنے اُس اقدام پر معافی نہیں مانگی حالانکہ انہی دنوں میں کرن جوہر کی فلم ائے دل ہے مشکل کی شوٹنگ چل رہی تھی۔

capture-11-1-1

کشپ نے نریندرمودی سے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیاکہ آپ اس پر کس طرح خاموش رہ سکتے ہیں جبکہ ہمارے ادا کئے ہوئے ٹیکس کے پیسو ں سے آپ دنیابھر کا سفر کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ فلم پر لگائے جانے والی رقم کا سود بھی کوئی ادا کرتا ہے اس کا اندازہ آپ کو ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ میں بے وقوف ہوں اس لئے مجھے کچھ سمجھ میں نہیںآرہا ہے اگر میری بات آپ کو ناگوار گذری ہے تو میں معذر ت خواہ ہوں۔ ویسے بھارت ماتا کی جئے سر نریندر مودی ۔

1-10
کابل سے وطن واپسی کے دوران نریندرمودی نے پچھلے سال ڈسمبر میں سب کو چونکا دینے والا اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان نے اپنے ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کے لئے لاہور پہنچے تھے۔

2-3
انوراگ کشپ نے اب تک بلاک فرائیڈے‘ دیوڈی‘ گولال‘ ڈیٹ گرل ان یلو‘ بوٹس‘ گینگس آف واسئی پور‘ بمبئی ویلویٹ جیسی فلمیں بنائیں ہیں

3-4

جاریہ کے سال کی ابتدائی میں انوراگ کشپ اس وقت مودی کو لیکر سرخیوں میں ائے تھے جب اڑتا پنچاب فلم کے سنسر شپ کے تنازعوں میں گھرگئی تھی جو بعد میں 17جون کوریلیز کی گئی۔

3-4-1

سینما کے مالکین اور ایکزیبٹرس نے جمعہ کے دن کہاتھا کہ مہارشٹرا ‘ گوا اور گجرات کی ایک بھی تھیٹر میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بنائی گئی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

4-1

جموں کشمیر کے اری میں ہندوستانی آرمی کیمپ پر دھشت گرد حملے اور جوابی کاروائی میں پاکستانی کے قبضے والے کشمیر میں گھس پر ہندوستانی فوجی جوانوں کی جانب سے کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ہندوستان او رپاکستان کے درمیان میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے

capture-11-1

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم رائس جس میں پاکستانی اداکارہ ماہیراخان ہیں کی بھی نمائش مشکل نظر آرہی ہے۔