گلوبل ہاسپٹل معاملہ : حملہ کرنے پر ڈاکٹرس نے احتجاج کیا ، تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ 

حیدرآباد : شہر کے ایک خانگی اسپتال گلوبل ہاسپٹل لکڑی کا پل میں ایک خاتون مریض کا موت پر اس کے رشتہ داروں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ڈاکٹرس پر حملہ بھی کیا ۔اس اسپتال کے ڈاکٹرس نے آج ایک دھرنا منعقد کیا ۔ جس میں ا ن لوگوں نے ڈاکٹرس کی حفاظت کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹرس نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا ’’ Save Doctors ..Save Life لکھا ہوا تھا ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ڈاکٹرس خدا نہیں ہوتے ۔ وہ مریض کو ٹھیک کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ لکڑی کا پل میں واقع گلو بل ہاسپٹل میں شمیم بیگم نامی ایک خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ان کے رشتہ دار دواخانے پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے دواخانہ میں توڑ پھوڑ شروع کردئے ۔ او ردواخانہ کی اشیاء کو نقصان پہنچانے لگے ۔ او رڈاکٹرس پر بھی حملہ کرنے لگے ۔