اسلام آباد : پاکستان نے گستاخانہ خاکوں پر ہالینڈ سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہالینڈ کے ہم منصب سے رابطہ کر کے گستاخانہ خاکو ں سے متعلق مسلمانو ں کے جذبات سے آگاہ کیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈچ پارلیمنٹ کے جانب سے ایسے اقدامات سے دنیا بھر مسلمانو ں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ پر پاکستان پہلے ہی ملک میں متعین ہالینڈ کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج در ج کروایا ہے ۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کااعلان کیا ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک انفرادی فعل ہے ۔ دوسری جانب گستاخانہ خاکو ں کے مقابلہ کے خلاف مذہبی جماعتیں لاہور میں داتا دربار سے اسلام آباد تک مارچ نکالا گیا ہے ۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی کے جاری کردہ بیان میں اس ریلی کی قیادت تحریک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی و دیگر قائدین نے کررہے ہیں۔ تحریک ترجمان کے مطابق ان کی تنظیم کی جانب سے ریلی کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ۔ لوگ دور دور سے اس ریلی میں پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کے کارکنان نے اپنی وصیتوں کے ساتھ کفن بھی ساتھ لائے ہیں او رجذبہ ایمانی کے تحت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کردیں گے ۔
تحریک لبیک یارسول اللہ کے ترجمان اعجاز اشرفی نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکو مت فی الفور ہالینڈ کے سفیر کو ہالینڈ روانہ کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلالیں او رہالینڈ حکومت کو یہ پیغام دیں کہ ہم اس گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہیں او راس کو فوری بند کیا جائے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکو ں سے دنیابھر مسلمانو ں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔اور گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔