گریٹر نوائیڈ ا کے کالج نے پلواماں حملے کے ضمن میں سوشیل میڈیاپر پوسٹ کرنے والے کشمیری طالب علم کو کیا برطرف

کالج کے چیف پروکٹر سنجے پاچوری نے سینئر سپرنڈنٹ آف پولیس( ایس ایس پی) اس کے متعلق لکھتے ہوئے مانگ کی کہ ’’ خاطی‘‘ کے خلاف’’ مثالی اور سخت کاروائی‘‘ کی جائے

گریٹر نوائیڈا۔ائی ائی ایم ٹی کالج آف انجینئرنگ گریٹر نوائیڈ نے پلواماں حملے کے متعلق سوشیل میڈیا پر ’’ مخالف ملک‘‘ پوسٹنگ کے ذریعہ تبصرہ کیا۔کالج کے چیف پروکٹر سنجے پاچوری نے سینئر سپرنڈنٹ آف پولیس( ایس ایس پی) اس کے متعلق لکھتے ہوئے مانگ کی کہ ’’ خاطی‘‘ کے خلاف’’ مثالی اور سخت کاروائی‘‘ کی جائے ۔

ایس ایس پی گوتم بدھا نگر کوروانہ کردہ مکتوب میں لکھا ہے کہ’’ائی ائی ایم ٹی چاہتی ہے کہ خاطی کے خلاف مثالی اور سخت کاروائی کی جائے ‘‘۔

چیف پروکٹر کا کہنا ہے کہ کپواڑہ کے ساکن اشفاق احمد کھوجا کو سوشیل میڈیا پر ’’ مخالف ملک‘‘ تبصرہ پوسٹ کرنے پر16 فبروری کے روز کالج سے برطرف کردیاہے۔

مکتوب میں کچھ اس طرح لکھا تھا کہ’’ جب اس ( اشفاق) سے پوچھا گیا تو فیس بک کے ذریعہ جوابمیں اس نے کہاتھا کہ اس کی ائی ڈی ہائیک کرلی گئی تھی اور اس نے جموں کشمیر کے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کی بھی ہدایت دی تھی۔

مگر وہ اس سمت عمل کرنے میں ناکام رہا‘‘۔ سنجے پاچوری نے اپنے لیٹر میںیہ بھی کہا ہے کہ اس طرح کی ’’ مخالف ملک ‘‘ سرگرمیاں قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ۔لیٹر میںآگے لکھا تھا کہ ’’ آپ سے گذارش کی جاتی ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کریں اور خاطیوں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے ‘‘