گرگاؤں۔نئی دہلی کے قریب میں واقعہ ہندوستان کے سب سے بڑے ماروتی سوزوکی شورم کے اندر صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ایک چیتا دیکھا گیا۔
منیسار پلانٹ کے اندر 4بجے کے قریب چیتا کو چہل قدمی کرتے بھی دیکھاگیا۔پولیس نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کیساتھ ملکر پولیس مذکورہ مقام پر چیتا کی تلاش کررہی ہے۔
سکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انجن ڈپارٹمنٹ میں چیتا کو چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا ہے
Haryana: A Leopard has entered Maruti Suzuki's plant in Manesar. Forest officials and Police at the spot. Plant shut pic.twitter.com/ZuwoIzGfpa
— ANI (@ANI) October 5, 2017
پولیس افیسر نے بتایا کہ صبح 7بجے کی شفٹ پر کام کرنے کے لئے ائے ہزاروں ورکرس کو ان کی جان کی حفاظت کے لئے اندر جانے سے روک دیا گیا۔
خانگی سکیورٹی عہدیداروں کو بھی فیکٹری سے دورہنے کو کہاگیاہے۔افیسر نے کہاکہ ’’ محکمہ جنگلات ‘ پولیس اور وائلڈ لائف کے ذمہ داران کو چیتا پکڑنے کے لئے طلب کیاگیا ہے‘ تلاشی مہم جاری ہے تاہم اب تک چیتا ملا نہیں ہے‘‘۔
اپریل کے مہینے میں یہاں سے تیس کیلو میٹر فاصلے پر واقعہ سہنا کے گھر میں چیتا داخل ہوگیا تھا ‘ جس نے پانچ لوگوں کو زخمی کردیاتھا