گرومہیر کور کے ساتھ ’آن لائن ‘ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مارچ 6تک ایکشن لیاجائے ۔ ڈی سی ڈبلیو نے فیس بک سے کہا

نئی دہلی( آنڈیا):دہلی کمیشن فار ویمن( ڈی سی ڈبلیو) نے فیس بک انڈیا کو لیٹر لکھتے ہوئے سوشیل میڈیا پر زوردیاکہ وہ ان افراد کے خلاف سخت کاروائی کرے جنھوں نے سوشیل میڈیا مہم کے طورپر دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی حمایت کرنے والی گرومہیر کور کوہراساں کیا ہے

۔ ڈی سی ڈبیلو نے فیس بک سے گذارش کی ہے کہ وہ مکتو ب پر کاروائی کی اطلاع بھی فراہم کرے جوبدسلوکی کرنے والے صارفین کے خلاف کی گئی ہے‘ ان کی اکاونٹ تفصیلات بھی ہمیں فراہم کرے تاکہ ایسے بدتمیز افراد کی آسانی کے ساتھ شناخت کی جاسکے۔

سوشیل میڈیاویب سائیڈ سے کہاگیا کہ مذکورہ معلومات تازہ جانکاری کے ساتھ 6مارچ تک فراہم کئے جائیں۔ڈی سی ڈبیلو سربراہ سواتی ملیاول نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ کمیشن نے کماری گرومہیر کور جو کہ دہلی یونیورسٹی کی طلبہ اور کارگل شہید کیپٹن مندیب سنگھ کی بیٹی کی شکایت کے بعد یہ کاروائی کی گئی ہے جس نے سوشیل میڈیا کی مہم کے ذریعہ یونیورسٹی میں امن کی وکالت کی ہے ۔

تاہم انہیں فیس بک پروفائل کے ذریعہ انتہائی غیرمہذب انداز کی گالیوں اور عصمت ریزی کی دھمکیاں دی گئی‘‘

۔لیٹر میں آگے لکھا گیاہے کہ ’’کمیشن چاہتا ہے کہ اس قسم کے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف فیس بک فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کے اکاونٹس فی الفور منسوخ کریڈ‘‘۔

گالی گلوج اور عصمت ریزی کی دھمکیوں کے بعد گرومہیر کور نے ڈی سی ڈبلیو میں ایک شکایت درج کروائی تھی۔

ڈی سی ڈبلیوکی شکایت کے بعد دہلی پولیس نے فوری طور پر کور کی حفاظت کے اقدامات کئے اور دفعہ 354A’506اورائی ٹی ایکٹ 67کے تحت آن لائن بدتمیزی کرنے والوں خلاف ایف ائی آر درج کیا۔

دھمکیو ں کے پیش نظر گرومہیر نے آج ٹوئٹ کے ذریعہ خود کو اس مہم سے علیحدہ کرلیا۔