گرومہیر کور کو ’آن لائن‘ ہراساں کرنے والے کی فوری گرفتاری کا دہلی پولیس سے مطالبہ ۔ ڈی سی ڈبلیو

نئی دہلی( انڈیا):دہلی کمیشن فار ویمن( ڈی سی ڈبیلو)نے پیر نے روز دہلی پولیس کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے سوشیل میڈیا پر وائیرل بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے خلاف مہم چلانے والی لیڈی شری رام کالج کی طالب علم گرومہیر کور کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 

آج یہاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے ڈی سی ڈبیلو کے سربراہ سواتی نے بتایا کہ انہو ں نے دہلی پولیس کو مکتوب لکھ کران افراد کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کی خواہش کی ہے جنھوں نے گرومہیر کور کو جان سے مارنے اور عصمت ریزی کی دھمکی دی ہے۔

ملیوال نے کہاکہ ’’ وہ ( کور) نے ایک اسکرین شاٹ لیکر ہمیں بھیجاہے جس میں کچھ لڑکی آن لائن مسلسل انہیں عصمت ریزی کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ڈی سی ڈبیلو نے حالات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس کو ایک مکتوب لکھا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ایف ائی آر درج کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیاجائے ‘‘۔

کور اور اس کے گھر والوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے متعلق دہلی پولیس کو اس کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے ‘ ڈی سی ڈبلیو سربراہ نے کہاکہ آن لائن خواتین کے ساتھ بدتمیزی اورہراسانی کا نئے رحجان کو فروغ مل رہا ہے ‘ اس قسم کی حرکت کرنے والوں کو کڑا سبق سیکھانے کی ضرورت ہے۔

بعدازاں ڈی سی ڈبلیو کی جانب سے ’’ مخالف ملک‘ طاقتوں کی حمایت سے انکار پر ضروردیتے ہوئے جو بھی ہو انہوں نے کہاکہ کور کی حمایت میں کور کو مخالف ملک جذبات بھڑکانے والی قراردینے سے انکار کیا اور کہاکہ جو بھی ہوں وہ دہلی یونیورسٹی میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

قبل ازیں گرومہیر نے اپنے اس مہم پر زوردیاجس کا مقصد ایسے تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنیادی حق’ اظہار خیال کی آزادی ‘ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’’ میں ڈرنے والی نہیں ہوں‘ میرے والد نے ملک کے لئے گولی کھائی ہے او رمیں بھی ملک کے لئے گولی کھانے کو تیار ہوں‘ میر ے پاس ملک کے گولی مارنے کا بھی حوصلہ ہے۔

میں چاہتی ہوں تمام طلبہ تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں اور کہیں کہ ہم اس کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘