حیدرآباد۔ /29مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گرمی کی لہر جاری ہے اور بعض اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر آئندہ تین دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے متجاوز ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ ساری ریاست میں موسم خشک رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری زیادہ رہے گا۔ اسی طرح بعض مقامات پر یہ 40 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ رہے گا۔ حیدرآباد اور مضافات میں مطلع صاف رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت 40 و اقل ترین 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ پی ٹی آئی کے بموجب آندھرا پردیش کے رائلسیما علاقہ میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور گزشتہ چند دن سے درجہ حرارت 40ڈگری سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اننت پور، کڑپہ اور کرنول میں درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہے۔ اننت پور میں آج درجہ حرارت 41.3 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔