بنگلور میں صحافی گوری لنکیش کے قتل کے روز39سالہ سدھانا گوندھالیکر جو شری شیو پرتستھان ہندوستان اور ایچ جے ایس سے منسلک ہے کو متوفی گوری کے گھر کے اردگرد چار گھنٹے قبل دیکھا گیاتھا
ویبھو راؤت
وہ چار بجے کے قریب بیدار اور ہلکی ورزش کی۔ چھ سال قبل وہ شاکاہاری بن گیاتھا اور گائے رکشہ کے معاملے سنبھال رہاتھا۔ ہر یوم آزادی کے موقع پر وہ اپنے ارد گرد گھوم کے سڑک پڑے ہندوستانی پرچم اٹھایا اور ڈینم پہننے چھوڑ کر ہندوستان لباس زیب تن کرنا شروع کردیاتھا۔
ویبھو راؤت غلطی سے گاندھیائی بن گیا ہوگا جس کے گھر اور دوکان سے بیس کے مبینہ دیسی بم دستیاب ہوئے ہیں۔ اے ٹی ایس مہارشٹرا نے اس کے بیڈ کے خالی حصہ میں رکھے اٹھ دیسی بم برآمد کئے ہیں۔
یہ بم راؤت مبینہ طور پر مہارشٹرا کے مختلف حصوں میں روانہ کرنے کی تیار میں لگا ہوا تھا۔ہندو گاؤونش راکشہ سمیتی کے ’’کوارڈنیٹر‘‘ کے طور پر اپنی پہچان بتانے والے دیپتیش پٹیل کے مطابق راؤت نے سناتھن سنستھا کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوتا رہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ وہ سناتھن کی دعوت پر مستقل طور پر سنستھا کے اجلاس میں شریک ہوتا رہا ہے۔ میں بھی ایک مرتبہ اسکے ساتھ رہاہوں‘‘.
سدھانا گوندھیلکر ‘بنگلور میں صحافی گوری لنکیش کے قتل کے روز39سالہ سدھانا گوندھالیکر جو شری شیو پرتستھان ہندوستان اور ایچ جے ایس سے منسلک ہے کو متوفی گوری کے گھر کے اردگرد چار گھنٹے قبل دیکھا گیاتھا۔
گوندھیلکر جس کو اے ٹی ایس مہارشٹرا نے ستارا کے کرانی پیٹھ میں دہشت گرد حملوں کے الزام میں گرفتار کیاہے۔کمپیوٹر میں مہارت رکھنے اور ایک ادارہ چلانے والا گوندھیلکر کو مانا جارہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے پیچھے مبینہ طور پر اس کا دماغ ہے۔
ستارامیں میکانیکل انجینئرنگ کالج کی ڈگری کا حامل گوندھیلکر پر اے ٹی ایس کا شبہ ہے کہ اسے بم بنانے کی جانکاری ہے کہ اور بمباری کے سازش میں مبینہ طور پر وہ ملوث ہے۔
شرد کالسکر اور سچن اندروے میں شرد کالسکر اورنگ آباد کا ساکن ہے اور اسی سال جولائی میں نالاسوپارہ منتقل ہوگیا تھا۔
الور بلڈنگ میں وہ رہتا تھا جو راؤت کے مکان سے کچھ فاصلے پر ہی ہے‘ اس کو ممبئی اے ٹی ایس نے مبینہ طور پر ممبئی ‘ پونے ‘ ستارا ‘ سانگلی اور نالا سوپارہ میں بم دھماکے انجام دینے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار کیاہے۔
مکان مالک وجئے جوشی جو ایک پجاری نے کہاکہ وہ کالسکر کی منتقلی ’’بناء کسی پیسوں کے‘‘ راوت کی سفارش پرکی ہے۔پھر جوشی نے دوسری جگہ اپنا گھر منتقل کرلیا اور الور بلڈنگ کے گھر کو دفتر کے طور پر استعمال کررہا تھا۔تاہم 9اگست کے روز جوشی کو اس وقت جھٹکا لگا ۔
اس نے بتایا کہ’’ جب میں فلیٹ گیا‘ دروازہ کھولا تھا اور سامان زمین پر بکھرا پڑا تھا۔ میں سمجھ گیا کہ پولیس ٹیم یہاں ائی تھی او رکالسکر کو اٹھاکر لے گئی‘‘۔
تفتیش کے دوران کالسکر نے 20اگست2013کو ہوئے نریندر دابولکر کے قتل میں ملوث ہونے کی بات کو قبول کیا جودوموٹرسیکل سواروں لوگوں میں سے ایک تھا جو سچن اندروے کے ساتھ تھے‘ جنھوں نے دابولکر پر گولی چلائی تھی۔
سی بی ائی نے18اگست کے روز پونے سے اندروے کو گرفتار کیا۔شریکانت پنگارکرجالنا سے شیوسینا کا دومرتبہ کا سابق کارپوریٹرجو کہ پہلی بڑی سیاسی گرفتاری تھی۔
اے ٹی ایس کا دعوی ہے کہ اس نے فنڈ اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کی ہیں۔
کم عمر میں ہی پنگارکرجس کا باپ بی جے پی سے وابستہ تھا قدیم جالنا کی مقامی شیو سینا شاکھا کے لئے کام کرنا شروع کردیاتھا۔ سیاست میں اس کاقدبڑھتا گیا اور اس نے2001اور2006کے مقامی الیکشن میں شیو سینا کے لئے جیت حاصل کی ۔
اویناش پوار شری شیو پرتشتھان ہندوستان کا مبینہ30سالہ کارکن پوار ایسٹرین ممبئی کے مضافاتی علاقے گھاٹ کوپر کا ساکن ہے ‘ اتوار کے روز اے ٹی ایس مہارشٹرا نے اس کو گرفتار کیا ہے۔
اے ٹی ایس کہ ایک افیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ’’پاوار کا نام تفتیش کے دوران گوندھیلکر نے لیاتھا دونوں ایک ہی گروپ سے منسلک تھے‘‘۔پاوار مزگاؤں ڈاک یارڈ پر کام کرتا تھا۔
اتوار کے روز اس کی گرفتاری کے پیش نظر ایک فیملی ممبر نے کہاکہ’’ وہ شیو بھگت ہے مگر دہشت گرد نہیں ہے‘‘