گردواس پور میں بی جے پی کو شکست کا سامنا۔ ضمنی الیکشن میں کانگریس کی 1.9لاکھ ووٹوں سے جیت

گروداس پور۔کانگریس کی بڑی کامیابی میں سنیل جکاہر نے بی جے پی امیدوار سواران سالیریہ کو لوک سبھا ضمنی انتخابات میں شکست فاش کیا۔

کانگریس امیدوار نے 4,99,752ووٹ حاصل کئے۔بی جے پی کو3,06,533ووٹ ملے اور عآپ صرف23579ووٹ تک ہی محدود رہ گئی۔جکاہر جو گنتی کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع کے تمام نو اسمبلی حلقہ جات پر اکثریت میں تھے رائے دہندوں کا شاندار اکثریت پر شکریہ ادا کیاتھا۔

گروداس پور کی لوک سبھانشست کے لئے بی جے پی ‘ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان میں سہ رخی مقابلہ تھا جس کی گنتی اتوار کے روزصبح اٹھ بجے شروع ہوئی۔

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ریاستی کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ ’’ سرخ دھاگے میں لپیٹ کر ہم دیوالی کا ایک خوبصورت تحفہ ہمارے مجوزہ صدر راہول گاندھی کو پیش کررہے ہیں ‘‘۔

مسٹر سدھو نے کہاکہ ’’ یہ کامیابی سالے اور بہنوائی(ایس اے ڈی صدر سکھبیر سنگھ بادل اور بکرم سنگھ مجیٹھیا) کے منھ پر ایک زور دار تمانچہ ہے۔آج بی جے پی کو احساس ہورہا ہے کہ یہ اکال ی دل پنجاب میں ان پر بوجھ بن گئی ہے۔پھر ایک بار لوگوں نے انہیں مسترد کردیا ہے‘‘۔

گردواس پورلوک سبھا کی نشست پر بی جے پی کا اچھا اس طرح۔ اس میں نو اسمبلی حلقہ جات ہیں بھوا‘ پٹھان کورٹ‘گروداس پور‘ دینا نگر‘ قادیان فتح گر چوریاں‘ ڈیرا بابا نانک‘ سجن پور اور بٹالا۔مذکورہ ضمنی انتخابات پنجاب میں کانگریس حکومت کے چھ مہینوں کی کارکردگی کا پیمانہ مانا جارہا ہے۔

کانگریس کے امیدوار سنیل جکاہر نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مذکورہ انتخابات این ڈی اے حکومت پر ایک ’’ ریفرنڈم‘‘ ہے۔عآپ بھی پنجاب میں ایوان اسمبلی میں بیس سیٹوں کے ساتھ اصل اپوزیشن بنی ہوئی ہے اور انہیں بھی ضمنی انتخابات میں اپنے طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

فلم اداکار اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ونود کھنہ کے اپریل میں فوت ہونے کے بعد گردواس پور لوک سبھا نشست مخلوعہ تھی۔