نئی دہلی:مرکزی حکومت بہت جلد گرئجویٹ مسلم لڑکیوں کو شادی کے لئے 51ہزار کے تحفہ کا اعلان کرنے والی ہے۔مذکورہ اسکیم سے نہ صرف مسلم لڑکیوں کو معاشی مدد ملے گی بلکہ انہیں اعلی تعلیم کی طرف بھی راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
اسکیم کانام ’’ شادی شگون ‘‘ ہے ۔ جس کی تفصیلات مولانا آزاد ایجوکیشنل فاونڈیشن پر موجود ہیں۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ’’ شادی شگون ‘‘ کی رقم ان کا گرئجویٹ مسلم لڑکیو ں کو ملے گی جو سابق میں ایم اے ای ایف سے اسکالرشپ حاصل کرچکی ہیں۔
لڑکیو ں میں اعلی تعلیم کے رحجان کو فروغ دینے کی غرض سے مولانا آزاد ایجوکیشنل فاونڈیشن مذکورہ اسکیم کا نفاذ عمل میں لانے کاکام کررہا ہے جو قومی اقلیتی کمیشن کے تحت کام کرتا ہے۔شاکر حسین انصاری ایم اے ای ایف خازن نے کہاکہ معاشی تحدیدات کی وجہہ سے آج بھی بہت ساری مسلم لڑکیاں اعلی تعلیم سے مرحوم ہیں۔ جس کے پیش نظر 51ہزار روپیوں کے تحفہ کا فیصلہ لیاگیا ہے۔