مذکورہ ویڈیو میں یہ دیکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ گدھا اگر اونچے منصب پر پہنچ جاتا ہے تو وہ ناصرف اس منصب کے لئے نقصاند ہ ہے بلکہ اونچائی پر لے جانے والے کو بھی گدھا لت ماردیتا ہے۔ دراصل ملا نصیر اور ان کے گدھے پر مشتمل کہانی یہ ویڈیو ہے جس میں دیکھاگیا ہے کہ ملانصیر اپنے گھر کی چھت پر گدھے کو لے کر جاتے ہیں ۔
او ر جب وہ اس کو واپس زمین پر لانے کی کوشش کرتے ہیں تو گدھا نیچے آنے کے لئے راضی نہیں ہوتا۔ جبکہ وہ چھت پر اپنا لات مارنا شروع کردیتا ہے۔ ملانصیر کو ڈر ہونے لگاتا ہے کہ چھت کمزور او ربوسید ہ گدھے کی لاتوں سے منہد م ہوجائے گا لہذا وہ دوبارہ چھت پر جاتے ہیں اور گدھے کو چھت سے نیچے لانے کی کوشش کرتے ہیں مگر گدھا نیچے آنے کے بجائے ملا نصیر کو ہی لات مار کر زخمی کردیتا ۔
پھر اس کے بعد چھت کو لاتوں سے مہندم کرکے گدھا بھی نیچے گر جاتا ہے ۔ تو اس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گدھے کو کبھی منصب اعلی اور اونچائی پر لے جانے کی کبھی غلطی نہیں کرنے چاہئے وہ سب کے لئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔