گاندھی نگر:گنڈوال سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رکن اسمبلی جئے راج سنہا جڈیجہ کو گجرات ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی اس پر ایک13سال کے نیلیش ریانی کے قتل کا الزام تھا جو سال2004فبروری میں راج کوٹ کے مقام پر پیش آیاتھا۔
دیگر دو ملزمین مہیندر سنہا رانا اور امرجیت سنہا جو مذکورہ رکن اسمبلی کے قریبی رفقا ء سمجھے جتے ہیں کو بھی اس کیس کے ضمن میں گجرات ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزاء سنائی ہے۔
جڈیجہ کے قریبی ساتھ وکرم سنہا رانا کو سال2003ضلع راجکوٹ کے گنڈوال میں شاہی خاندان کی 35ایکڑ اراضی کے تنازع پر قتل کردیاگیا تھا۔ جس کے دوماہ اندر رانا پر چاقو سے حملہ کیاگیا ۔کچھ ماہ بعد سال 2004کے اواخر میں شارپ شوٹر نے بی جے پی راج کوٹ ضلع یوتھ پریسڈنڈ ونو سنگھال کو راج کوٹ میں اس کے گھر پر قتل کردیا۔