احمد آباد : گجرات ہائیکورٹ نے تقریبا دو دہائی پہلے مبینہ طور پر ہوٹل میں افیون رکھواکر راجستھان کے ایک وکیل کو اس معاملہ میں پھنسانے اور اغوا کرنے سے متعلق معاملہ میں گرفتار گجرات کے معطل شدہ آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ او رایگ سابق پولیس افسر کو مزید پوچھ تاچھ کیلئے آج ۱۰؍ دنوں تک تفتیش کار ایجنسی سی آئی ڈی کرائم کی خصوصی تفتیش ٹیم کی تحویل میں سونپنے کی منظور ی دی ۔
ضلع بناسکانٹھا کے اس وقت کے ایس پی رہنے والے مسٹر سنجیو بھٹ او ران کے ماتحت مقامی کرائم برانچ کے انسپکٹر اندرون ویاس کو اس معاملہ میں گذشتہ پانچ ستمبر کوگرفتار کیا تھا ۔ دونوں کو بناسکا کے ضلع کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے مدعا علیہان کی یہ دلیل قبول کرتے ہوئے کہ یہ معاملہ دو دہائی سے پرانا ہے او راس سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے انہیں پولیس تحویل دینے کی عرضی مسترد کردی تھی ۔ سی آئی ڈی نے اس کے بعد ہائی کورٹ کا دروازہ پر دستک دی ۔
ہائی کورٹ کے جسٹس آر پی دھولریا کی ایک رکنی بنچ نے آج ۱۰؍ دن کے ریمانڈ کی منظوری دے دی ۔جب کہ سی آئی ڈی نے ۱۴؍ دن کی پولیس تحویل طلب کی تھی ۔عدالت نے استغاثہ کی یہ دلیل قبول کرلی کہ مسٹر سنجیو بھٹ او رمسٹر ویاس گرفتاری ہائی کورٹ کی ہدایت پر اس معاملہ کی جانچ کیلئے قائم ایس آئی ٹی نے کی ہے اور اس کی مزید تفتیش کیلئے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ ہونا ضروری ہے ۔