احمد آباد: پولیس کے مطابق آنند ضلع کے کھمبات میں دو گرہوں کے درمیان میں تصادم کے بعد بھڑکے فساد میں تین افراد زخمی ہوئے اور کئی دوکانیں ‘ گاڑیوں کوآگ لگادی گئی۔شہر کے پت بازار علاقے میں ایک معمولی واقعہ کے بعد یہ فساد بھڑا۔کھمبات پولیس انسپکٹر پی ڈی پرمار نے کہاکہ پت بازار میں معمولی واقعہ کے بعد دوگرہوں کے لوگ جمع ہوئے اور برہمی کے عالم میں ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کردیا۔
دوپہرتک دوگرہوں کو منتشر کرنے کے بعد حالات پر مارکٹ کے حالات پر قابو پالیاگیا۔افیسر نے بتایا کہ ہم دیکھا کہ تین افراد اس واقعہ میں زخمی ہوئے اور ہجوم کی جانب سے متعدد دوکانوں اور گاڑیوں کو نشانہ بناکر آگ لگادی گئی۔
ہم نے حالات پر قابو کے لئے بڑی تعداد میں فورسس کو علاقے میں تعینات بھی کردیا ہے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔درایں اثناء پولیس کی بھاری جمعیت موقع پر پہنچ گئی۔ضلع آنند کے سپریڈنٹ آف پولیس سوراب سنگھ نے کہاکہ حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔
پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دن کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ کھمبات میں پیش نہیںآیا۔ ہم حالات پر قابو اورمکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.