مجوزہ لوک سبھا الیکشن جس کے لئے پہلے مرحلے کی رائے دہی 11اپریل سے ہونے والی ہے۔ جبکہ سات مرحلوں میں رائے دہی کا قومی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا اور 23مئی کے روز ووٹوں کی گنتی کاکا م کیاجائے گا۔
مگر اس الیکشن میں سب کا مرکز توجہہ اگر کوئی پارلیمانی حلقہ ہے تو وہ بہار کا بیگوسرائے ہے جہاں سے میدان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کنہیا کمار امیدوار ہیں۔
جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کا شمار وزیراعظم نریندر مودی ‘ بی جے پی او رآرایس ایس پر شدید تنقید کرنے والو ں میں ہوتا ہے۔ پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے سے 9اپریل کے روز کنہیا کمار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہے ہیں۔
بتایاجارہا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی ‘ جاوید اختر‘ سوارا بھاسکر جیسی ہستیاں بھی کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
ان دنوں گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی بیگوسرائے میں کیمپ کئے ہوئے ہیں اور گھر گھر جاکر لوگوں کو یہ بات سمجھا رہے ہیں کہ کنہیا کمار جیسے شخص کے پارلیمنٹ میں جانے سے غریبوں کو کیافائدہ ہوگا۔
جنگیش میوانی بیگوسرائے کی گلیوں میں گھوم گھوم کر لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں اور انہیں سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کنہیا کمار کا مقابلہ کسی عام لوگوں سے نہیں بلکہ جمہوری اقدار کو پامال کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
پیش ہے جگنیش میوانی کا تازہ ویڈیو جس میں وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے اور انہیں سمجھاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ کنہیا کمار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور بھاری اکثریت سے کنہیا کو کامیاب بنائیں۔