احمد آباد: ایک عمر رسیدہ شخص قلب پرحملے کی بناء رانپور دیہات میں جو ضلع گوتاد سے متصل ہے ‘ قلب پر حملے کی وجہہ سے فوت ہوگیا۔ وہ اپنی کرنسی نوٹس تبدیل کرنے کے بعد آرام کررہا تھا
۔70سالہ جلوبھائی کھچر کے قلب پر حملہ ہوا تھا جبکہ وہ بینک آف بڑدوہ شاخ کے روبرو ایک کرسی پر بیٹھاہو ا تھا۔
رانپور کے پولیس ایس ائی آر بی کرما ڈیا نے کہاکہ مقامی عوام کی اطلاع کے بموجب اس نے اپنے نوٹ تبدیل کروا لئے تھے اور آرام کرنے کے لئے بینک کے باہر کرسی پربیٹھاہوا تھا جبکہ اس کی حالت ابترہوگئی۔ اسے فوری قریبی دواخانہ منتقل کیاگیا لیکن دواخانہ پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد وہ فوت ہوگیا۔